Sacrificing Our TODAY for the World's TOMORROW
FATA is "Federally Administered Tribal Area" of Pakistan; consisting of 7 Agencies and 6 F.Rs; with a 27000 Sq Km area and 4.5 m population.
MYTH: FATA is the HUB of militancy, terrorism and unrest in Afghanistan.
REALITY: FATA is the worst "VICTIM of Militancy”. Thousands of Civilians dead & injured; Hundreds of Schools destroyed; Thousands of homes raised to ground; 40% population displaced from homes.
Showing posts with label BBC Urdu. Show all posts
Showing posts with label BBC Urdu. Show all posts

Saturday, August 27, 2011

Cross Border Attack from Afghanistan into Chitral: 25 Pakistani Security Personnel Killed - چترال:چیک پوسٹ پرشدت پسندوں کا حملہ، 25 اہلکار ہلاک

بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

چترال:چیک پوسٹ پرشدت پسندوں کا حملہ، 25 اہلکار ہلاک

پاکستان کےصوبہ خیبر پختونخواہ کے شمالی ضلع چترال میں حکام کا کہنا ہے کہ مُسلح شدت پسندوں نےسکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پچییس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار عالم پناہ کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں چار پولیس اہلکار، پانچ بارڈر پولیس کے اہلکار اور چترال سکاؤٹس کے سولہ اہلکار شامل ہیں۔ پولیس اہلکار کے مطابق جوابی کارروائی میں پندرہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
اہلکار کا کہنا ہے کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب تحصیل دروش کے علاقے آروندو میں افغان سرحد کے نزدیک واقع چیک پوسٹ پر حملے سے کمرے میں آگ لگ گئی جہاں اسلحہ ذخیرہ کیا گیا تھا جس کے باعث کئی سکاؤٹس جل کر ہلاک ہوگئے۔

Wednesday, June 22, 2011

Brigadier Ali Khan: Terrorist or Hero; An Analysis - فوج میں امریکہ مخالف جذبات کے نمائندے

بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

فوج میں امریکہ مخالف جذبات کے نمائندے

کالعدم تنظیم حزب التحریر کے ساتھ مبینہ تعلقات پر زیرحراست پاکستانی فوج کے بریگیڈیئر علی خان، ان کے بعض ساتھیوں اور سینئر افسران کے مطابق، گزشتہ کئی سالوں میں پاکستانی فوج میں امریکہ مخالف جذبات کے نمائندے کے طور پر سامنے آئے تھے۔
انیس سو اٹھاون میں میانوالی کے ایک گاؤں کے غریب خاندان کے صوبیدار مہر خان کے گھر پیدا ہونے والے علی خان نے انیس سو اناسی میں پاکستانی فوج میں کمیشن حاصل کیا۔
کلِک ’گرفتاری انتقامی کارروائی ہے‘
وہ اپنے گولڈ میڈل اور شاندار سروس ریکارڈ کے باعث پاکستانی فوج کے ’بہترین‘ افسران میں شمار ہوتے تھے۔ اپنے ریکارڈ کے مطابق وہ تقرریوں اور ترقیوں کی دوڑ میں نمایاں حیثیت میں کامیابی کی منازل طے کرتے رہے یہاں تک کہ امریکہ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشت گرد حملے ہوئے اور پاکستانی فوج نے امریکہ کو افغانستان میں فوجی کارروائی کے لیے فوجی تعاون فراہم کرنا شروع کر دیا۔
بریگیڈیئر علی خان اس وقت کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں کورس میں شامل تھے جس کے بعد ان کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی تقریباً یقینی تھی۔ بری فوج کے سربراہ جنرل پرویز مشرف کوئٹہ پہنچے اور سٹاف کالج سے خطاب کیا۔ سوال و جواب کی نشست شروع ہوئی۔ بریگیڈئر علی خان نے مائیک سنبھالا اور تقریر نما سوال داغ دیا۔

Sunday, June 19, 2011

Not Everything is Negative in Pakistan; There are Positives too - By Wusatullah Khan - پاکستان، سیڑھی اور آزادی

بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

پاکستان، سیڑھی اور آزادی

یہ درست ہے کہ آج کا پاکستان ہر طرح کی لاقانونیت میں مبتلا ہے۔اٹھارہ کروڑ لوگ ہر صبح یہ خدشہ لے کر اٹھتے ہیں کہ کہیں آج کچھ اور برا نہ ہو جائے۔یہ ٹھیک ہے کہ اس ملک کی بے حال اکثریت کو ریاست نے’جہاں رہو خوش رہو‘ کی دعا دے کر اپنے حال پر چھوڑ رکھا ہے۔لیکن اس گئی گذری صورت کے باوجود پاکستانیوں کو بہت سی ایسی آزادیاں اور سہولتیں حاصل ہیں جنہیں بہت سے ممالک میں آج بھی عیاشی یا مہم جوئی سمجھا جاتا ہے۔

Sunday, June 12, 2011

We Pakistanis are getting Senseless - By Wusatullah Khan - کیا آپ یہی چاہتے ہیں؟

بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

کیا آپ یہی چاہتے ہیں؟

اس دن بھی جماعت پنجم کے ماسٹر لطیف صاحب پڑھاتے پڑھاتے حسبِ معمول بہت دور نکل گئے ۔ انہوں نے تاریخِ پاکستان کا مضمون ایک طرف لپیٹ کر رکھ دیا اور انسانی درندگی پر شروع ہوگئے۔ پھرماسٹر لطیف نے اپنے تھیلے سے ایک اخباری مضمون کا تراشہ نکالا۔
مضمون جنگِ ویتنام کے بارے میں تھا اور اس میں چھپی تصویر میں ایک ویتنامی پولیس افسر ایک امریکی فوجی کی موجودگی میں ایک مشکوک مقامی نوجوان کو کنپٹی کے قریب ریوالور رکھ کر گولی مار رہا تھا۔اس نوجوان نے موت سے لمحہ بھر پہلے شتر مرغ کی طرح اپنی آنکھیں بند کی ہوئی تھیں اور ہونٹ بھینچ رکھے تھے۔

Saturday, June 4, 2011

Pakistan Budget 2011-2012: وفاقی بجٹ 12-2011 کے اہم نکات

 بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

وفاقی بجٹ 12-2011 کے اہم نکات

مالی سال سنہ 12 - 2011 کے لیے پاکستان کا وفاقی بجٹ تین جون کو پیش کر دیا گیا ہے۔ ذیل میں اس بجٹ کے اہم نکات دیے جا رہے ہیں۔

تنخواہیں اور پنشن

٭یکم جولائی سنہ 2002 سےریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن میں پندرہ فیصد جبکہ اس سے قبل ریٹائر ہونے والوں کی پنشن میں بیس فیصد کا اضافے کی تجویز ہے۔
٭گریڈ ایک سے پندرہ کے سرکاری ملازمین کو جولائی سنہ دوہزار نو تک دیے گئے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کو یکم جولائی دو ہزار آٹھ کے بنیادی پے سکیل میں ضم کردیے جانے کی تجویز ہے، جس کے بعد نئے پے سکیل بنائے جائیں گے۔

Friday, June 3, 2011

'STATE without a MIND':Obituary of Baloch Professor Saba Dashtiari - By Wusatullah Khan سوری دشتیاری صاحب

بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

سوری دشتیاری صاحب

مر تو سب ہی جائیں گے لیکن کچھ لوگ توقع سے زیادہ زندہ رہ جاتے ہیں۔ صبا دشتیاری کی موت بھی تاخیر سے ہوئی۔
انہیں جس نے بھی مارا عجلت میں نہیں مارا۔انہیں قاتل نے سدھرنے کے لئے کافی وقت دیا لیکن صبا دشتیاری چونکہ جذباتی آدمی تھے، دماغ سے زیادہ دل سے کام لیتے تھے اس لئے انہیں یہ سامنے کی بات سمجھ میں نہ آسکی کہ وہ دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھائیں، دائرے کے اندر رہ کر کھیلیں ۔بلوچوں کے حقوق کے لئے منہ سے آگ اگلنے کا کرتب بند کریں۔
یونیورسٹیاں یقیناً آزاد خیالی کی پرورش گاہیں ہوتی ہیں لیکن یہ ایک مغربی تصور ہے۔ یہاں ایسا نہیں ہوتا۔ یہاں آزاد خیالی اور شرک میں بال برابر فرق ہے۔ لہذا اگر یہ شوق پورا کرنا ہے تو کسی ایسی جگہ جائیے جہاں سماج اور ریاست میں ہر بات برداشت کرنے کی قوت اور صلاحیت ہو۔ ایک طے شدہ نظریاتی سرزمین میں ایسی لگژری برداشت نہیں ہو سکتی۔ یونیورسٹی میں اپنے شاگردوں کو صرف وہ نصاب پڑھانے تک خود کو محدود رکھیں جو ریاست نے متعین کردیا ہے۔

Sunday, May 29, 2011

Bharat Ratan Vs Nishan-i-Pakistan: Sick Priorities of Sick Pakistani Rulers - By Wusatullah Khan - اعزازات کس کے لیے؟

بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

اعزازات کس کے لیے؟

کسی ملک کے حکمراں طبقے کی سوچ پرکھنے کے کئی طریقے ہیں۔ان میں سے ایک کسوٹی ایوارڈز اور تمغوں کی تقسیم بھی ہے۔ آئیے اس تناظر میں بھارت کے اعلی ترین سول ایوارڈ بھارت رتنا اور پاکستان کے اعلی ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان کی فہرست کا جائزہ لیں۔

Sunday, May 22, 2011

Why the Nuclear Program (for Pakistan)? - By Wusatullah Khan - کس کے لیے ؟

 بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

کس کے لیے ؟

پاکستان جن غیر یقینی حالات میں وجود میں آیا ان سے اسٹیبلشمنٹ نے اور کوئی سبق لیا یا نہ لیا ہو یہ ضرور سیکھا کہ زندہ رہنے کے لیے کم ازکم عسکری لحاظ سے ناقابلِ تسخیر ہونا اشد ضروری ہے۔ چاہے کالے چور سے ہی کیوں نہ مدد لینی پڑ جائے۔

Wednesday, May 18, 2011

General Zia's Policies and Pakistan's Dilemma - ضیاالحق نے جنرل چشتی سے کہا ’مرشد مروا نہ دینا‘

بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

ضیاالحق نے جنرل چشتی سے کہا ’مرشد مروا نہ دینا‘

Wednesday, May 11, 2011

FATA Journalist Nasrullah Afridi Killed in Car Blast: ’نصراللہ آفریدی خود خبر بن گئے‘

بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

’نصراللہ آفریدی خود خبر بن گئے‘

’میں نے فیکس کے ذریعے دو خبریں بھیج دی ہیں اس کے علاوہ ای میل کے ذریعے کوئی خبر نہیں بھیجی ‘۔
یہ پیغام گزشتہ روز پشاور بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے سنئیر قبائلی صحافی نصر اللہ آفریدی نے آخری مرتبہ اپنے دفتر فون کرکے دیا اور اس کے تقریباً پانچ منٹ بعد وہ خود ایک خبر بن گئے۔

Pakistan and U.S part ways? - پاکستان امریکہ راہیں جدا جدا؟

بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

پاکستان امریکہ راہیں جدا جدا؟

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو اکثر اوقات ’مصحلت کی شادی‘ قرار دیا جاتا ہے۔ اسامہ بن لادن کی پاکستان فوج کی ناک کے نیچے سے برآمدگی سے کیا اس شادی کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔
جہاں بعض امریکی قانون ساز پاکستان کو مالی امداد کی فوری بندش کا مطالبہ کر رہے ہیں وہیں کچھ ایسے بھی ہیں جو پاکستان کو ایک ’بدمعاش ریاست‘ قرار دلوانا چاہتے ہیں۔
پاکستان ان خراب تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے کوئی خاص کوشش کرتا نظر نہیں آتا۔گزشتہ روز پاکستانی وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر میں جہاں یہ تحقیق کرانے کا اعلان کیا کہ اسامہ بن لادن کیسے ایبٹ آباد میں چھپے رہے، وہیں انہوں نے اس ادارے کی تعریف کی جس پر شک کیا جاتا ہے کہ اس نے اسامہ بن لادن کو چھپائے رکھا۔

ایک سال میں اسلام آباد میں سی آئی اے کے سٹیشن سربراہ کا نام افشا کرنا بظاہر آئی ایس آئی کی طرف جوابی کارروائی لگتی ہے لیکن بعض مبصرین کے خیال میں یہ سب کچھ اسامہ بن لادن کی موت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے کوششوں کی ایک کڑی ہے۔
اس صورتحال کو اگر برطانوی اخبار گارڈین کی اس خبر کے تناظر میں دیکھا جائے جس میں دعویٰ کیاگیا کہ دس سال قبل امریکہ اور پاکستان کے مابین ایسا معاہدہ طے پایا تھا کہ اگر اسامہ بن لادن کا پتہ چلا تو امریکہ اس کے خلاف کارروائی کرے گا اور اس کے بعد پاکستان کو شور مچانے کی کھلی آزادی ہو گی۔
امریکہ ’مصلحت کی شادی‘ کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی وائٹ ہاؤس ترجمان جے کارنی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کردار کی تعریف کی ہے۔ البتہ انہوں نے پاکستان امریکہ تعلقات کو ’اہم‘ مگر ’پیچیدہ‘ قرار دیا ہے۔
ماضی کی طرح جہاں امریکہ پاکستان سے ’زیادہ کوشش‘ کا مطالبہ کرتا نظر آتا ہے وہیں ایسے خدشات بھی جنم لے رہے ہیں کہ عدم استحکام کی صورت میں پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کا کیا بنےگا۔
بعض مبصرین کے مطابق ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت پاکستان امریکہ تعلقات میں ایک موڑ ثابت ہو گی۔۔
پاکستان پر ایک ماہر اینڈریو ولڈرز کے مطابق اسامہ کی ایبٹ آباد میں ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں میں اعتماد کی مزید کمی کی وجہ سے پاکستان امریکہ تعلقات پہلے کی سطح پر قائم نہیں رہ سکتے۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ نے پاکستان سے کئی مطالبے کیے ہیں جن میں ایک القاعدہ اور طالبان کی بقیہ قیادت کو ڈھونڈ نکالنے کا مطالبہ سرفہرست ہے۔۔
پاکستان کی تردید کے باوجود بعض مبصرین کا خیال ہے کہ طالبان رہنماء ملا عمر پاکستانی شہر کوئٹہ کے قریب ہی کہیں چھپے ہوئے ہیں۔
امریکہ میں قانون سازوں کا ایک گروپ اس حق میں ہے کہ پاکستان کی مالی امداد فوراً بند کر دی جانی چاہیے۔ سینٹر فرینک لوٹنبرگ کے خیال میں امریکہ کو اگلا ڈالر پاکستان کے حوالے کرنے سے پہلے یہ یقین کرلینا چاہیے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ ہے یا نہیں۔
مبصرین کے مطابق پاکستان کی امداد بند ہونے کے امکانات تو کم ہیں لیکن امریکی اہلکاروں کے مطابق ایسی دھمکیاں پاکستان حکام کو سوچنے پر مجبور کر سکتی ہیں۔
اگر پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو بن لادن کی بیویوں سے ملاقات کی اجازت دی تو یہ پہلی نشانی ہو گی کہ پاکستان امریکی دباؤ میں آ رہا ہے۔
پاکستان پر گہری نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کوشش کرے گا کہ وہ اس وقت کا انتظار کرے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے اٹھنے والا شور تھم جائے اور وہ پہلے کی طرح افغانی طالبان کی حمایت کرتا رہے۔
مبصرین کے خیال میں پاکستان طالبان کی اس وقت تک حمایت ختم نہیں کرے گا جب تک اس کے علاقائی سکیورٹی خدشات کو کم کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔
پاکستان افغانی طالبان کو افغانستان میں انڈین اثر و رسوخ کے خلاف ایک موثر ہتھیار سمجھتا ہے اور وہ اس کو آسانی سے نہیں چھوڑے گا۔ پاکستانیوں پر یہ بھی واضح نہیں ہے کہ امریکہ کی افغانستان کے بارے میں پالیسی کیا ہے۔
اگر امریکہ نے افغانستان میں طالبان کو شکست دینے کی کوششیں جاری رکھیں تو پاکستان کو طالبان کی مدد سے باز رکھنا آسان نہیں گا لیکن اگر امریکہ نے افغانستان کا مسئلہ طالبان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی تو پاکستان پہلے سے زیادہ مثبت حمایتی ثابت ہو سکتا ہے۔
امریکہ پاکستان کا مصلحت پر مبنی اتحاد کو شاید سب سے مشکل امتحان کا سامنا ہو لیکن یہ ابھی تک ختم نہیں ہوا۔

....................

Note: The viewpoint expressed in this article is solely that of the writer / news outlet. "FATA Awareness Initiative" Team may not agree with the opinion presented.
....................

We Hope You find the info useful. Keep visiting this blog and remember to leave your feedback / comments / suggestions / requests / corrections.
With Regards,
"FATA Awareness Initiative" Team.

Tuesday, May 3, 2011

Q-League Ministers Take oath - قاف لیگ کے چھ وزراء نے حلف اٹھا لیا

 بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

قاف لیگ کے چھ وزراء نے حلف اٹھا لیا

پاکستان میں حزب مخالف کی دوسری بڑی جماعت مسلم لیگ قاف کے چھ وفاقی وزراء اور سات وزرائے مملکت نےحلف اٹھا لیا۔صدر آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔
اس طرح سے مسلم لیگ قاف باقاعدہ طور پر مرکز میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا حصہ بن گئی۔

Monday, May 2, 2011

Osama's Death: Live Updates - اسامہ کی ہلاکت: لائیو اپ ڈیٹس

 بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

اسامہ کی ہلاکت: لائیو اپ ڈیٹس

امریکی اور پاکستانی حکام کے مطابق القاعدہ کے بانی اور سربراہ اسامہ بن لادن اتوار کی شب پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں امریکی فوج کے خصوصی دستوں کی کارروائی میں مارے گئے ہیں۔

یہ صفحہ مسلسل اپ ڈیٹ ہوتا رہے گا اور ٹائم لائن میں دیا جانے والا وقت پاکستان کا ہے

India maligns Pakistan on Osama's death - ’بھارت کے موقف کو تقویت ملی ہے‘

 بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

’بھارت کے موقف کو تقویت ملی ہے‘

بھارت کے وزیر داخلہ پی چدامبرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی دہشت گرد اوسامہ بن لادن کی ہلاکت گہری تشویش کا با عث ہے کیونکہ اس سے بھارت کے ان اندیشوں کو تقویت ملتی ہے کہ پاکستان مختلف دہشتگرد تنطیموں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔
’امریکہ کے صدر براک اوباما کے بیان کے اس حصے پر ہمیں کافی تشویش ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی جس میں اوسامہ بن لادن ہلاک کیے گئے وہ پاکستان میں رونما ہوئی ہے۔‘

PPP-Q League Deal Finalised - پیپلز پارٹی اور ق لیگ، شراکتِ اقتدار ہو گیا

  بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

پیپلز پارٹی اور ق لیگ، شراکتِ اقتدار ہو گیا

حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور حزب اختلاف کی دوسری بڑی جماعت مسلم لیگ قاف کے درمیان شراکت اقتدار پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

مسلم لیگ قاف کے مطابق پیر کی شام کو مسلم لیگ قاف کے نامزد وزراء حلف اٹھائیں گے۔

اتوار کی شام کو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ قاف کی اعلیٰ ترین قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں ایوان صدر میں ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

Sunday, May 1, 2011

The Shamelees Politicians of Pakistan - BBC Urdu (Radio Column by Wusatullah Khan) - یہ آرٹسٹ لوگ ہیں

 بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

یہ آرٹسٹ لوگ ہیں

جو لوگ سیاسی اصول پسندی ، نظریے سے وفاداری اور عمومی اخلاقیات کی پاسداری کی بات کرتے ہیں۔اب انہیں چاہیے کہ کہیں بھی واعظ یا لیکچرر کی ملازمت پکڑ لیں، خانقاہ بنا لیں یا تبلیغ پر نکل جائیں۔ کتابی سچائیوں کو کاروبارِ سیاست میں گھسیڑنے کی کوشش نہ کریں۔خود کو اس کنفیوژن سے نکالیں کہ سیاست دنیا کے کسی بھی کاروبار سے مختلف شے ہے۔ ان بے چاروں کو تو یہ بھی نہیں معلوم کہ دنیا کا ہر کاروبار منافع کے لئے کیا جاتا ہے۔گھاٹے کی ہٹی پر آخر کوئی کب تک بیٹھ سکتا ہے۔

Saturday, April 30, 2011

PPP-Q League Alliance for Elections too - ’اتحاد شراکت اقتدار ہی نہیں بلکہ انتخابات کے لیے بھی‘

  بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

’اتحاد شراکت اقتدار ہی نہیں بلکہ انتخابات کے لیے بھی‘

احمد رضا
پاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنما فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد پر اصولی طور پر اتفاق ہوگیا ہے جو صرف شراکت اقتدار کے لیے ہی نہیں بلکہ آئندہ انتخابات کے لیے بھی ہوگا۔

بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے انہوں نے کہا ’یہ اتحاد ایک تحریری معاہدے کی صورت میں ہوگا جس پر ہم نے کام شروع کیا ہوا ہے۔ اس میں میں بھی کام کررہا ہوں اور ہماری جماعت کے کچھ اور ساتھی بھی کام کر رہے ہیں۔ ہم اس کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور دونوں جماعتوں کے قائدین آٹھ سے دس روز کے اندر مشترکہ طور پر اس کا اعلان کریں گے۔‘

Organ Trade in Pakistan Booming again - ’پاکستان میں اعضاء کی تجارت پھر شروع‘


   بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

’پاکستان میں اعضاء کی تجارت پھر شروع‘

پاکستان میں ڈاکٹروں کی تنظیموں نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں اعضاء کی تجارت کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا ہے۔
اس بات کا انکشاف پاکستان ٹرانسپلانٹ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ادیب رضوی نے جمعہ کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق ڈاکٹر رضوی نے بتایا کہ پاکستان دو ہزار سات تک اعضا کی فروخت کی بین الاقوامی منڈی کی حیثیت اختیار کر چکا تھا مگر ڈاکٹروں اور سول سوسائیٹی کے جدوجہد کے بعد دو ہزار سات میں قانون سازی کے لیے کوششیں ہوئیں اور اس کاروبار میں ایکدم کمی آگئی اور دو ہزار دس میں اعضا کی پیوندکاری کا قانون بننے کے بعد یہ کاروبار بند ہوگیا تھا مگر ایک مرتبہ پھر اس میں جان پڑ گئی ہے۔

Monday, April 25, 2011

ISI Terrorist in US Eyes - آئی ایس آئی امریکہ کی نظر میں دہشت گرد

  بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

آئی ایس آئی امریکہ کی نظر میں دہشت گرد

برطانوی اخبار گارڈین کو ملنے والی امریکی خفیہ دستاویزات کے مطابق امریکی حکام پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو ایک دہشت گرد تنظیم تصور کرتے ہیں۔
ان دستاویزات کے مطابق گوانتانامو بے میں تفتیش کاروں کو جو ہدایات دی گئیں ان میں آئی ایس آئی کو القاعدہ، حماس اور حزب اللہ کے ساتھ ایک خطرے کے طور پر بتایا گیا اور کہا گیا کہ کسی بھی شخص کا اگر ان گروپوں کے ساتھ کوئی تعلق نکلتاہو تو اسے دہشت گرد یا مزاحمت کار کے طور پر دیکھا جائے۔

Sunday, April 24, 2011

In (Pakistan's Political) Market - Radio Column by Wusatullah Khan (BBC Urdu) - اس بازار میں!

 بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

 وسعت اللہ خان

اس بازار میں!

حالانکہ حالات نے پاکستان کے زیریں طبقے کا بھرکس نکال دیا ہے اور مڈل کلاس لوئر کلاس کے درجے پر آگئی ہے لیکن سیاسی بازار خاصا گرم اور گہما گہمی سے بھرپور ہے۔

عمران خان کی چھابڑی میں ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے کا آئٹم پڑا ہوا ہے، لیکن اس چھابڑی پر مکھی تک منڈلانے پر آمادہ نہیں۔
ق لیگ کے ٹھیلے پر پیپلز پارٹی سے مفاہمت کے جھنجنے برائے فروخت ہیں۔
آصف زرداری نے گرتی ہوئی سیاسی سیل بڑھانے اور گاہکوں کو متوجہ رکھنے کے لیے بھٹو کے ری ٹرائل کا آئٹم سٹال پر رکھ لیا ہے۔