Sacrificing Our TODAY for the World's TOMORROW
FATA is "Federally Administered Tribal Area" of Pakistan; consisting of 7 Agencies and 6 F.Rs; with a 27000 Sq Km area and 4.5 m population.
MYTH: FATA is the HUB of militancy, terrorism and unrest in Afghanistan.
REALITY: FATA is the worst "VICTIM of Militancy”. Thousands of Civilians dead & injured; Hundreds of Schools destroyed; Thousands of homes raised to ground; 40% population displaced from homes.

Thursday, April 21, 2011

- Now Who can Believe that Pakistan's PM got NO Car وزیر اعظم کے پاس ذاتی گاڑی نہیں

بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

وزیر اعظم کے پاس ذاتی گاڑی نہیں

پاکستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ارکان پارلیمنٹ کے اثاثہ جات کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے۔

یہ تفصیل پاکستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات سے ظاہر ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے کُل اثاثے کی مالیت ایک کروڑ 94 لاکھ روپے ہے۔ ان کے پاس 63 لاکھ روپے کا پنجاب کے شہر ملتان میں مکان ہے، ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کا بینک بیلنس ہے۔ اس کے علاوہ وہ دو سو تولے سونے کے مالک بھی ہیں۔ تاہم ان کے پاس گاڑی نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف چوہدری نثار علی خان کے اثاثوں میں ملک کے مختلف شہروں میں چھ زمینیں ہیں، ایک مکان اور فیض آباد میں 98 کنال زمین اور پنجاب کے شہر چکری میں 430 کنال اراضی ہے۔ ان کے پاس ایک مرسڈیز گاڑی اور ایک پجیرو بھی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی کے کُل اثاثے تین کروڑ چار لاکھ روپے کے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا ایک مکان ڈیرہ غازی خان میں ہے جس میں ان کا پانچواں حصہ ہے۔ ان کا ایک اور مکان شورکوٹ میں ہے جس کی مالیت پچیس لاک ہے۔ ان کے پاس چار لاکھ تین ہزار روپے نقدی بھی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے اثاثوں میں دو مکانات ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ بتیس لاکھ روپے ہے اور اس کے علاوہ نوے ایکڑ زمین بھی ہے۔ ان کے پاس ایک گاڑی بھی ہے جس کی مالیت دو کروڑ چھ لاکھ روپے ہے۔ نقدی میں ان کے پاس چار کروڑ چھ لاکھ روپے ہیں۔ سونے میں ان کے پاس پچاس اونس سونا ہے۔
....................
.......................


We Hope You find the info useful. Keep visiting this blog and remember to leave your feedback / comments / suggestions / requests.
With Regards,
"FATA Awareness Initiative" Team.

No comments:

Post a Comment