Sacrificing Our TODAY for the World's TOMORROW
FATA is "Federally Administered Tribal Area" of Pakistan; consisting of 7 Agencies and 6 F.Rs; with a 27000 Sq Km area and 4.5 m population.
MYTH: FATA is the HUB of militancy, terrorism and unrest in Afghanistan.
REALITY: FATA is the worst "VICTIM of Militancy”. Thousands of Civilians dead & injured; Hundreds of Schools destroyed; Thousands of homes raised to ground; 40% population displaced from homes.

Saturday, June 4, 2011

Pakistan Budget 2011-2012: وفاقی بجٹ 12-2011 کے اہم نکات

 بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

وفاقی بجٹ 12-2011 کے اہم نکات

مالی سال سنہ 12 - 2011 کے لیے پاکستان کا وفاقی بجٹ تین جون کو پیش کر دیا گیا ہے۔ ذیل میں اس بجٹ کے اہم نکات دیے جا رہے ہیں۔

تنخواہیں اور پنشن

٭یکم جولائی سنہ 2002 سےریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن میں پندرہ فیصد جبکہ اس سے قبل ریٹائر ہونے والوں کی پنشن میں بیس فیصد کا اضافے کی تجویز ہے۔
٭گریڈ ایک سے پندرہ کے سرکاری ملازمین کو جولائی سنہ دوہزار نو تک دیے گئے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کو یکم جولائی دو ہزار آٹھ کے بنیادی پے سکیل میں ضم کردیے جانے کی تجویز ہے، جس کے بعد نئے پے سکیل بنائے جائیں گے۔

٭گریڈ ایک سے پندرہ کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس سمیت مختلف مراعات میں اضافے کی تجویز ہے۔

انکم ٹیکس

٭تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی حد تین لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے تین لاکھ روپے کی جارہی ہے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں اب انتیس ہزار روپے ماہانہ آمدن والے پاکستانی شہری انکم ٹیکس سے مسثتنٰی ہوں گے۔
٭تاہم تین لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والے افراد کو ریکارڈ کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانی ہوں گی۔
٭پندرہ مارچ دو ہزارگیارہ سے جون دو ہزارگیارہ تک انکم ٹیکس پر عائد پندرہ فیصد فلڈ سرچارج اور ایکسائز ڈیوٹی میں ڈیڑھ فیصد اضافے کی مدت میں توسیع نہ کرنے کی فیصلہ کیا گیا ہے۔
٭ویلتھ ٹیکس کی سٹیٹمنٹ جمع کرانے کے لیے آمدن کی حد پانچ لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

جنرل سیلز ٹیکس

٭بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس کی شرح سترہ سے کم کر کے سولہ فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
٭چینی کی درآمد اور مقامی سطح پر فراہمی پر عائد سیلز ٹیکس ختم کر کے آٹھ فیصد کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

کسٹم،ایکسائز ڈیوٹی، ودہولڈنگ ٹیکس

٭اس بجٹ میں کسی بھی شے پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ ادویہ سازی کی صنعت میں استعمال ہونے والی بائیس خام اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی جارہی ہے۔
٭تمام بینکوں سے کیش نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس0.3 سے کم کر کے 0.2 فیصد کیا جارہا ہے۔
٭مشروبات پر اور وفاقی ایکسائز ڈیوٹی کم کرکے چھ فیصد کردی گئی ہے جسے 2012-2013 تک ختم کردیا جائے گا۔
٭392 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کیے جانے کی تجویز ہے۔ تاہم سیمنٹ، اسلحہ، چھالیہ، سگریٹ اورگاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار رہے گی۔
٭تمام خصوصی ایکسائز ڈیوٹیاں ختم کرنے کی تجویز ہے۔
٭خام تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی کی شرح پانچ روپے فی کلو گرام سے بڑھا کر دس روپے فی کلو گرام کی جارہی ہے۔
٭کولڈ ڈرنکس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بارہ فیصد سے کم کر کے چھ فیصد کی جارہی ہے۔
فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں شامل چھالیس اشیاء میں سے پندرہ کو اس فہرست سے نکالنے کی تجویز دی گئی ہے۔
٭سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح سات سو روپے فی میٹرک ٹن سے کم کر کے پانچ سو روپے فی میٹرک ٹن کردی گئی ہے اور آئندہ دو برس میں یہ ڈیوٹی ختم کردی جائے گی۔
٭کمرشل درآمد کنندگان پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح کو دو فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کیا جارہا ہے۔

سبسڈیز

٭عوام کو دی جانے والی سبسڈیز میں دو سو انتیس ارب تین سو تریپن کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب یہ رقم ایک کھرب چھیاسٹھ ارب چوالیس کروڑ اسّی لاکھ روپے ہوگی۔
٭یوٹیلیٹی سٹوز میں موجود سامان پر دی گئی سبسڈی میں دو ارب بیس کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے اور جہاں چینی پر تین ارب پچاس کروڑ روپے کی رعایت ختم کردی گئی ہے وہیں رمضان پیکج کے لیے مختص ستّر کروڑ کی رقم کو بڑھا کر دو ارب کردیا گیا ہے۔
٭واپڈا کی سبسڈی میں ایک کھرب تہتر ارب بارہ کروڑ ستّر لاکھ روپے جبکہ کے ای ایس سی کی سبسڈی میں بائیس ارب بہتر کروڑ نوے لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔
٭کھاد پر رواں مالی سال کے دوران دی جانے والی ہر قسم کی سبسڈی آئندہ مالی سال میں ختم کرنے کی تجویز ہے۔

....................
Note: The viewpoint expressed in this article is solely that of the writer / news outlet. "FATA Awareness Initiative" Team may not agree with the opinion presented.
....................

We Hope You find the info useful. Keep visiting this blog and remember to leave your feedback / comments / suggestions / requests / corrections.
With Regards,
"FATA Awareness Initiative" Team.

No comments:

Post a Comment