Sacrificing Our TODAY for the World's TOMORROW
FATA is "Federally Administered Tribal Area" of Pakistan; consisting of 7 Agencies and 6 F.Rs; with a 27000 Sq Km area and 4.5 m population.
MYTH: FATA is the HUB of militancy, terrorism and unrest in Afghanistan.
REALITY: FATA is the worst "VICTIM of Militancy”. Thousands of Civilians dead & injured; Hundreds of Schools destroyed; Thousands of homes raised to ground; 40% population displaced from homes.

Wednesday, April 27, 2011

Pak-Afghan Forces Clash in South Waziristan - پاک افغان جھڑپ میں ہلاکتوں کے دعوے

 بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy
 بدھ 27 اپريل 2011

پاک افغان جھڑپ میں ہلاکتوں کے دعوے

اطلاعات کے مطابق پاکستان اورافغانستان کی سکیورٹی افواج کے درمیان افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے سرحدی علاقے میں جھڑپ ہوئی ہے۔

صوبہ پکتیکا کے سکیورٹی کمانڈر دولت خان نے افغان اسلامک پریس کو بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بدھ کی صبح بھاری ہتھیاوں سے شاگن کے علاقے میں متعدد گولے داغے گئے۔


دولت خان کے مطابق گولا باری کے نتیجے میں سات سویلین زخمی ہوئے تاہم سکیورٹی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

سکیورٹی کمانڈر کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی اور دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔


سکیورٹی کمانڈر کے مطابق فائرنگ میں تین پاکستانی سپاہی ہلاک ہو گئے۔

پاکستانی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے پاکستان کےقبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے قریب انگور اڈا میں واقع پاکستانی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار پاکستانی سپاہی زخمی ہو گئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی افواج کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین افغان سپاہی ہلاک ہو گئے۔

اسلام آباد اور کابل میں موجود حکام نے سرکاری طور پر اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں ایک سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ بدھ کو گیارہ بجے کے قریب جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے تقریباً چالیس کلومیٹر دور انگور اڈہ میں افغان سرحد کے قریب پاکستانی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر افغانستان کے علاقے سے اتحادی فوج نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ان کے مطابق یہ اہلکار سرحد کے اوپر پہاڑی چوٹی پر ایک مورچے کے قریب موجود تھے کہ اتحادی فوج نے افغانستان کے علاقے شکین سے ان پر فائرنگ کی۔

سرکاری اہلکار نے نامہ نگار دلاورخان وزیر کو بتایا کہ اتحادیوں کے حملے کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔

سرکاری اہلکار کا کہنا تھا کہ ان کو یہ معلوم نہیں کہ کیا افغانستان کے علاقے میں موجود اتحادی فوج کا کوئی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔

انہوں نے مذید بتایا کہ اتحادی فوج کی طرف سے داغے گئے کئی گولے پاکستان کے علاقے میں گرے ہیں جس سے عام لوگوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے لیکن اس میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج کی جانب سے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے ہوچکے ہیں جس میں ایک درجن سے زیادہ اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

....................

Note: The viewpoint expressed in this article is solely that of the writer / news outlet. "FATA Awareness Initiative" Team may not agree with the opinion presented.
....................


We Hope You find the info useful. Keep visiting this blog and remember to leave your feedback / comments / suggestions / requests / corrections.
With Regards,
"FATA Awareness Initiative" Team.

No comments:

Post a Comment