Sacrificing Our TODAY for the World's TOMORROW
FATA is "Federally Administered Tribal Area" of Pakistan; consisting of 7 Agencies and 6 F.Rs; with a 27000 Sq Km area and 4.5 m population.
MYTH: FATA is the HUB of militancy, terrorism and unrest in Afghanistan.
REALITY: FATA is the worst "VICTIM of Militancy”. Thousands of Civilians dead & injured; Hundreds of Schools destroyed; Thousands of homes raised to ground; 40% population displaced from homes.

Monday, May 2, 2011

India maligns Pakistan on Osama's death - ’بھارت کے موقف کو تقویت ملی ہے‘

 بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy

’بھارت کے موقف کو تقویت ملی ہے‘

بھارت کے وزیر داخلہ پی چدامبرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی دہشت گرد اوسامہ بن لادن کی ہلاکت گہری تشویش کا با عث ہے کیونکہ اس سے بھارت کے ان اندیشوں کو تقویت ملتی ہے کہ پاکستان مختلف دہشتگرد تنطیموں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔
’امریکہ کے صدر براک اوباما کے بیان کے اس حصے پر ہمیں کافی تشویش ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی جس میں اوسامہ بن لادن ہلاک کیے گئے وہ پاکستان میں رونما ہوئی ہے۔‘


وزیر داخلہ نے اس سخت بیان میں مزید کہا کہ ممبئی حملے کے مرتکبین اور ان کےکنٹرولر اور ہینڈلرز بدستور پاکستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں ۔
’ہم ایک بار پھر حکومت پاکستان سے زور دے کر کہتے ہیں کہ وہ ان افراد کو گرفتار کرے جن کے نام پاکستان کی وزارت داخلہ کو دیے گئے ہیں۔ اور ان مخصوص لوگوں کی آوازوں کے نمونے فراہم کرے جن کے بجارے میں شبہ ہے کہ وہ دہشت گردوں کے ہینڈلرز تھے۔‘
چدامبرم نے کہا کہ امریکہ نے نئی دلی کو مطلع کیا ہے کہ سکیوریٹی فورسز نے بن لادن کو پاکستان کے اندرونی علاقے میں ہلاک کر دیا ہے ۔ ’گیارہ ستمبر کے دہشت گرد حملے کے بعد اوسامہ بن لادن اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کاروائی کرنے میں امریکہ حق بجانب ہے۔‘
وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے اوسامہ کی ہلاکت کو دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ’تاریخی کامیابی اور فاتحانہ سنگ میل‘ قرار دیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ہزاروں معصوم افراد کو نشانہ بناتی ہیں۔
’دنیا دہشتگردی پر قابو پانے میں اپنی کوششین جاری رکھے اور دہشت گردوں کی ان پناہ گاہوں کو تباہ کرے جو ہمارے پڑوس میں فراہم کی جا رہی ہیں۔‘
وزارت داخلہ نے پورے ملک میں سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ دلی، ممبئی، چنئ اور کولکتہ میں امریکی سفارخانے اور قونصل خانوں کے اطراف حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

....................

Note: The viewpoint expressed in this article is solely that of the writer / news outlet. "FATA Awareness Initiative" Team may not agree with the opinion presented.
....................


We Hope You find the info useful. Keep visiting this blog and remember to leave your feedback / comments / suggestions / requests / corrections.
With Regards,
"FATA Awareness Initiative" Team.

No comments:

Post a Comment