بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy
’پاکستان میں اعضاء کی تجارت پھر شروع‘
پاکستان میں ڈاکٹروں کی تنظیموں نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں اعضاء کی تجارت کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا ہے۔
اس بات کا انکشاف پاکستان ٹرانسپلانٹ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ادیب رضوی نے جمعہ کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق ڈاکٹر رضوی نے بتایا کہ پاکستان دو ہزار سات تک اعضا کی فروخت کی بین الاقوامی منڈی کی حیثیت اختیار کر چکا تھا مگر ڈاکٹروں اور سول سوسائیٹی کے جدوجہد کے بعد دو ہزار سات میں قانون سازی کے لیے کوششیں ہوئیں اور اس کاروبار میں ایکدم کمی آگئی اور دو ہزار دس میں اعضا کی پیوندکاری کا قانون بننے کے بعد یہ کاروبار بند ہوگیا تھا مگر ایک مرتبہ پھر اس میں جان پڑ گئی ہے۔